Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

مصنوعی دودھ فروخت کرنےوالےانسانیت کےدشمن ہیں،لاہورہائیکورٹ

SAMAA | - Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Lahore-High-Court

فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے مصنوعی دودھ فروخت کرنے والوں کوانسانیت کا دشمن قرار دیا ہے۔

جمعرات کوجسٹس سہیل ناصر نے 5ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے جعلی دودھ فروخت کرنے والے ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں اور کہا کہ ملزمان نے مصنوعی دودھ فروخت کرکے معاشرے کے خلاف بڑے جرم کا ارتکاب کیا۔

جسٹس سہیل ناصر نے کہا کہ ایسے ملزم انسانیت کے دشمن اورملک کے لیے بدنما داغ ہیں۔فیصلے میں بتایا گیا کہ یہ ملزمان مصنوعی دودھ بنانے میں مصروف تھے اوران کے  قبضےسےکوکنگ آئل،خشک دودھ، پاؤڈراوردیگراشیا برآمد کی گئیں۔مصنوعی دودھ میٹھا زہر ہے اورایسے دودھ سے انسانی جسم بیماریوں کا گھر بنا جاتا ہے۔مصنوعی دودھ جگر اور گردے کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اور یہ بچوں کے لیے بھی زہرقاتل ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube