Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

کراچی:ساحل پرپھنسا جہازدوبارہ ریت کی جانب آگیا

SAMAA | and - Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

آپریشن میں دشواری

کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ 77کو نکالنے کے لئے آپریشن جمعرات کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔بدھ کو بوٹ خراب ہونے کی وجہ سے آپریشن ملتوی کیا گیا۔

پورٹ حکام کے مطابق جہازکاری فلوٹنگ آپریشن آج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ کرین برداربوٹ میں تکنیکی خرابی اورکشتی کا لنگر ڈراپ نہیں ہونے کی وجہ سے آپریشن جمعرات کی دوپہر تک ملتوی کیاگیا۔ کشتی کو400میٹرقریب سےجہازتک رسا باندھا گیاہ ےجس کے باعث اینکر ڈالنے والی ٹگ بوٹ جہاز سے600میٹرتک قریب پہنچ سکی۔

 ساحل پر بحری جہاز کو نکالنے کے لیےآپریشن میں میری ٹائم سیکیورٹی، پاک بحریہ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ سیونٹی سیون کو نکالنے کے لیے ٹگس اور بارج مقامی کمپنی کی استعمال کی جارہی ہیں۔ جہاز پانی میں کھینچنے کے بعد ٹگس اور بارج جہاز کو پورٹ کی جانب لے جانے کی کوششیں کی جائے گی۔خراب موسم اور تکنیکی وجوہات کے باعث جہاز کو نکالنے کا آپریشن معطل کرنا پڑاتھا۔

ادھر وزارت بحری امورنے جہاز کو قبضے میں لینا کا فیصلہ کرلیا۔ جہاز سمندری سفر کیلئے ناموزوں ہوچکا ہے اور اس فیصلے سے کپتان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ جہاز کو سمندر میں چلنے کے قابل نہ ہونے پر پاکستان مرچنٹ آرڈیننس 2021 کی 391 کے تحت قبضے میں لیاجائے گا۔ جہاز کے نیوی گیشن آلات،مشینری اور ہل خراب ہے۔خراب جہاز انسانی جان اور املاک کے لئے نقصان دہ ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے ساحل پر ہینگ ٹونگ 77 بحری جہاز 21 جولائی کو ریت میں دھنسا تھا۔ اس کو نکالنے کے لیے پہلا آپریشن 10 اگست کو کیا تھا۔ پہلے آپریشن کو تیکنکی خرابی کی وجہ سے روک دیا گیا تھا لیکن جہاز کو 200 فٹ تک پانی کی جانب دھکیل دیا گیا تھا۔ 11 اگست کو ہونے والے آپریشن میں ٹگ بوٹ خراب ہوگئی تھی اور جہاز واپس ریت کی جانب آگیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube