Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

کراچی: کتے کو بیدردی سے قتل کرنے پر مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بغدادی پولیس نے لیاری میں آوارہ کتے کو پتھروں اور ڈنڈوں سے مار مار کر جان سے مارنے پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ 6 سے 7 افراد نے کتے کے گلے میں رسی ڈال کر لٹکایا اور پھر  ڈنڈوں اور پتھروں کے وار سے اسے ہلاک کردیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں تو پتہ چلا کہ یہ واقعہ لیاری کے علاقے مدینہ مسجد روڈ پر 10 اگست بوقت شام چھ بجے پیش آیا۔

پولیس نے مخبروں کی مدد سے ویڈیو میں دیکھے جانے والے افراد کی شناخت شروع کی تو ایک شخص کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی بتایا گیا۔

پولیس نے 11 اگست کو مدینہ مسجد روڈ پر چھاپہ مار کر ملزم محمد حسین کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 429، 34 اور جانوروں پر ظلم سے متعلق ایک دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube