Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

پاکستان نے افغان سفیرکی صاحبزادی تک رسائی کی درخواست دیدی

SAMAA | - Posted: Aug 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

پاکستان نے مبینہ اغوا کے معاملے پر افغانستان سے درخواست کی ہے کہ سفیر کی صاحبزادی، سفارت خانے اور فون ڈیٹا تک رسائی دی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق افغان وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان وزارت خارجہ کا بیان اورافغانستان کے سفیر کی صاحبزادی کی ویڈیو دیکھی ہے۔

افغان وفد کو بتایا گیا تھا کہ تحقیقاتی حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کی تصدیق نہیں کرتے۔ افغان وفد کو شکایت کے ہر پہلو پر جامع بریفنگ دی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ امید ہے کہ افغانستان کی حکومت جلد ازجلد مطلوبہ معلومات اور رسائی فراہم کرے گی۔ افغان وفد کو سفیر کی صاحبزادی سے متعلق تمام حقائق سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان وفد کو ان تمام مقامات کا دورہ کرایا گیا جہاں افغان سفیر کی صاحبزادی 16 جولائی کو گئی تھیں۔ وفد کو ایف 7، جی 7، راولپنڈی، دامن کوہ، ایف 6 اور ایف 9 پارک کا دورہ کرایا گیا تھا۔ مکمل تفتیش کی بنیاد پر وفد کوآگاہ کیا گیا کہ بیان اور زمینی حقائق مختلف ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ افغان وفد کو جیو فنسنگ سمیت تمام ٹیکنیکل ڈیٹا دکھایا گیا۔ ٹیکسی ڈرائیورز کے بیانات سے اس ڈیٹا کی تصدیق ہوئی۔ ان تمام باتوں کے بعد امید ہے کہ افغانستان کی حکومت جلد مطلوبہ معلومات اور رسائی فراہم کرے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube