Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن روک دیا گیا

SAMAA | - Posted: Aug 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کشتی کا لنگر ڈراپ نہیں ہو نے کی وجہ سے آپریشن جمعرات کی دوپہر تک ملتوی کیاگیا

کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ 77کو نکالنے کے لئے آپریشن بوٹ خراب ہونے کی وجہ سے جمعرات تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

پورٹ حکام کے مطابق جہازکا ری فلوٹنگ آپریشن کل تک ملتوی کردیا گیا ہے۔کرین بردار بوٹ میں تکنیکی خرابی اورکشتی کا لنگر ڈراپ نہیں ہو نے کی وجہ سے آپریشن جمعرات کی دوپہر تک ملتوی کیا گیا ہے۔ کشتی کو400میٹر قریب سے جہاز تک رسا باندھا گیا ہےجس کے باعث اینکر ڈالنے والی ٹگ بوٹ جہاز سے600میٹرتک قریب پہنچ سکی ہے۔

کراچی کے ساحل پر بحری جہاز کو نکالنے کے لیےآپریشن میں میری ٹائم سیکیورٹی، پاک بحریہ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے لیے ٹگس اور بارج مقامی کمپنی کی استعمال کی جارہی ہیں۔ جہاز پانی میں کھینچنے کے بعد ٹگس اور بارج جہاز کو پورٹ کی جانب لے جانے کی کوششیں کی جائے گی۔گزشتہ روز خراب موسم اور تکنیکی وجوہات کے باعث جہاز کو نکالنے کا آپریشن معطل کرنا پڑاتھا۔

کراچی:ساحل پرپھنسےجہاز کونکالنے کےلیےآپریشن دوبارہ متوقع

ادھروزارت بحری امورنے جہاز کو قبضے میں لینا کا فیصلہ کرلیاہے۔ جہاز سمندری سفر کیلئے ناموزوں ہوچکا ہے اور اس فیصلے سے کپتان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیاہے۔جہاز کو سی وردی

نہ ہونے پر پاکستان مرچنٹ آرڈیننس 2021 کی 391 کے تحت قبضے میں لیاجائے گا۔ جہاز کے نیوی گیشن آلات،مشینری اور ہل خراب ہے۔خراب جہاز انسانی جان اور املاک کے لئے نقصان دہ ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube