Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

کراچی:ساحل پرپھنسےجہاز کونکالنے کےلیےآپریشن دوبارہ متوقع

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Aug 10, 2021 | Last Updated: 4 months ago

جہاز پر1300 ٹن سامان موجود ہے

کراچی کے ساحل پرپھنسےسامان بردار بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77کيلئے آپريشن آج رات سے شروع ہوگا۔

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر جہاز نکالنے کے لئے تکنیکی سازوسامان جہاز کے قریب پہنچا دیا گیا ہے۔خراب موسم کے باعث ٹگ بوٹس نہيں پہنچ سکيں تھيں۔ساحل پر پھنسے جہازکو نکالنے کی پہلی کوشش تیکنیکی وجوہات کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔

 کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ سمندرکی لہريں اونچی ہونے پر پھر کوشش کی جائے گی۔ کے پی ٹی حکام نے مزید بتایا کہ جہاز نکالنے میں کامیابی نہ ملنے کی صورت میں 22 اگست تک بحری جہاز نکالنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

 واضح رہے کہ جولائی کے وسط میں ساحل پر پھنسے والے جہاز پر1300 ٹن سامان موجود ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube