Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

کسی بھی وقت عام انتخابات ہوسکتے ہیں،بلاول بھٹو

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago

وفاقی حکومت جانےوالی ہے،نئی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی،بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پاکستان پیپلزپارٹی کسی بھی وقت ہونے والے عام انتخابات کی تیاری کررہی ہے۔

کراچی میں صحافیوں سے بات کرتےہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ايم سنجيدہ ہے تو پہلے عثمان بزداراور پھرعمران خان کيخلاف تحريک عدم لائے۔مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یکساں اپوزیشن حکومت کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔ جمہوری انداز سے سیاست کرنے سے حکومت کو نقصان پہنچاسکتے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب تک پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی موجود تھی، تب تک اپوزیشن مسلسل جیت رہی تھی۔ ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی بات مان کر اپوزیشن کو جیت ملی۔سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے کہنے پر اپوزیشن نے حصہ لیا تاہم پیپلزپارٹی کسی کے اشارے پر نہیں چلے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کو ذاتیات سے نکل کر اصولوں پر مبنی سیاست کرنا ہوگی۔ اپوزیشن کو سوچنا چاہئے کہ حکومت کو نقصان پہنچانے کےلیے کون سنجیدہ ہے۔ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلزپارٹی شرکت نہیں کرے گی۔ تاہم پی ڈی ایم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ جو پیپلزپارٹی کی موجودگی میں نہیں ہوسکا وہ پیپلزپارٹی کے بغیر ہوگا۔ اس حکومت اور وزیراعظم کو ہر میدان میں چیلنج کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود کراچی میں کام ہورہا ہے تاہم  وفاقی حکومت کراچی کیلئے کچھ کرنے کو تیارنہیں، عوام نے باقی دونوں جماعتوں کو بھگت لیا، وفاق نے1100ارب روپے کا اعلان کيا،ليکن ايک روپيہ نہیں ديا۔ حکومت نے صرف کراچی کی عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔

دہشت گردی کے واقعات پر انھوں نے کہا کہ  دہشت گردوں کے خلاف حکومت کو نیشل ایکشن پلان پر عمل کرنا چاہئے۔ پورے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ افغانستان کی صورتحال کے بعد دہشت گردوں کا اگلا نشانہ پاکستان ہوگا۔ ہمارا وزیراعظم دہشت گردوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور جانیں دینے والے سیکورٹی اہلکاروں کو لاوارث چھوڑا گیا ہے۔ عمران خان کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی اور جب تک اس پر نظر ثانی نہیں ہوتی،دہشت گردی جاری رہے گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی سے متعلق انھوں نے کہا کہ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے گریڈ 19 کے افسر کی پوزیشن پر کابینہ کے رکن کو بٹھایا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ عوام کےمسائل حل کرنے کے لیے کوششیں کریں گے۔ عوام ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کو ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید بتایا کہ کچھ عرصے بعد واشنگٹن کا دورہ کروں گا اور امریکا کے حالیہ دورے میں واشنگٹن نہيں گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube