Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

کراچی:ضلع وسطی میں کروناکیسزمیں اضافہ، اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آن لائن

کراچی کے ضلع وسطی میں کرونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافے کے بعد ايک بار پھر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاديا گيا۔

سندھ حکومت نے ضلع وسطی میں 407 نئے مریضوں کی نشاندہی پر لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور گلبرگ کی متعدد یوسیز کو سیل کرديا ہے۔

کرونا کیسز سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 14 روز تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، علاقوں میں ہر قسم نقل وحرکت پر پاپندی ہوگی  جبکہ اشیاء خوردنوش و میڈیکل سروسز کی فراہمی سمارٹ لاک ڈاون سے مستشنیٰ ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی، جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔ گزشتہ روز سندھ میں 9روزہ لاک ڈاؤن کے بعد بازار کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔

ملک بھر میں ویکسینیشن کے بغیر ریل کے سفر پرپابندی

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹيفکيشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں بازار رات 8 بجےتک کھول دیئے جائیں گے جبکہ جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہونگے جس دوران کاروبار مکمل بند رہے گا۔ اسی طرح

ریسٹورینٹس میں ڈائن اِن کی پابندی برقرار رہےگی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یکم اکتوبر 2021ء سے بغیر ویکسین کے ٹرین کے سفر پر پابندی لگادی ہے، صرف وہی شہری ریل کا سفر کرسکیں گے جنہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا رکھی ہوگی۔

سندھ حکومت کا پیرسےبازار رات8بجے تک کھولنےکااعلان

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 86 افراد انتقال کرگئے، 3 ہزار 884 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.84 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 24ہزار 04ہوگئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube