Thursday, January 27, 2022  | 23 Jamadilakhir, 1443

غریبوں کیلئے’مہنگپائی’ نہیں کہنےوالےچودھری اخلاق اہم وزیرہونگے

SAMAA | - Posted: Aug 9, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 9, 2021 | Last Updated: 6 months ago

آزاد جموں و کشمیر میں نئی کابینہ کا اعلان جلد کیا جانے والا ہے اور وزراء میں چودھری اخلاق بھی متوقع طور پر شامل ہوں گے جن کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ملک میں مہنگائی پر بحث کے دوران ایک دلچسپ لفظ 'مہنگپائی' کئی مرتبہ استعمال کیا تھا۔

چودھری اخلاق نے حالیہ انتخابات می پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کوٹلی سے 22 ہزار 200 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی اور حکمران پارٹی وزارت کا منصب سونپنے کے لیے ان کے نام پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

کچھ عرصہ قبل چودھری اخلاق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ملک میں غریب لوگوں کے لیے 'مہنگپائی' ہے حالاں کہ ایسی کوئی بات نہیں، اگر 'مہنگپائی' ہے تو وہ بڑے لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے اور جہاں تک عام افراد کا تعلق ہے ان کے لیے کوئی 'مہنگپائی' نہیں ہے۔

مذکورہ ویڈیو چند ماہ قبل وائرل ہوئی تھی جس کے بعد وہ پہلے سے زیادہ پہچانے جانے لگے تھے تاہم ان کے جیت جانے کے بعد بھی وہ ویڈیو ایک مرتبہ پھر خوب وائرل ہوئی۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری اخلاق نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا نام ایک اہم وزارت کے لیے قابل غور ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ وزیر تعلیم بنائے جا رہے ہیں تو انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک اور اہم وزارت دی جا رہی ہے تاہم ابھی وہ اس محمکمے کا نام ظاہر نہیں کرسکتے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube