Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

بلوچستان کی سیاست کےکئی بڑے نام پیپلزپارٹی میں شامل

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بلاول بھٹو کاتمام رہنماؤں کا خیرمقدم

بلوچستان سے مسلم لیگ ن کے رہنما ثنااللہ زہری، سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ،سابق رکن بلوچستان اسمبلی کرنل (ر) یونس چنگیزی، سمیت کئی بڑے ناموں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر علی مدد جتک کی رہائش گاہ پر ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہم ایک دوسرے کی مدد کرکے پارٹی کو طاقتور بنائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کا اگلا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہوگا، پیپلزپارٹی نے صوبوں کو حقوق دلوائے اور عوام کو انکے وسائل کا مالک بنایا۔عوان جان چکی ہے تبدیلی کا اصل چہرہ بےروزگاری ہے۔ عوام ایسی تبدیلی کی حکومت سے نجات کیلئے ہمارا ساتھ دیں، ہم عزت کیلئےسیاست کرتے،ایک دوسرے کوعزت دینگے۔

اس موقع پر مسلم لیگ نون کے سابق رہنماء نثاء اللہ زہری نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیں بےعزت کیا ، اس لیے ہم نے پارٹی چھوڑ دی، نون لیگ میں شمولیت کا اعلان عزت کی خاطر کیا تھا۔ نواز شریف سے کہا تھا کہ صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں۔ ہم نے ن لیگ کا بہت مشکل حالات میں ساتھ دیا تھا مگر نواز شریف میں وفا نہیں۔

اس موقع پر ناراض رہنما عبدالقادر بلوچ نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کے شکر گزار ہیں، پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں صوبوں کو حقوق دیئے،بلوچستان کو پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube