Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

کراچی: حملہ آوروں کی فائرنگ،سابق پی پی عہدے دار قتل

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق عہدے دار تبسم فاطمہ مسافر کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بروز ہفتہ 7 اگست کی رات نیو کراچی کے علاقے خامیسو گوٹھ میں پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سینیر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی) غلام مرتضیٰ کے مطابق تبسم فاطمہ کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کی جانب سے چلائی گئی گولی ان کی آنکھ پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ جب کہ جائے قوعہ سے ایس ایم جی رائفل کے 4 خول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

مقتول پی ایس 124 میں پی پی کے خواتین سرکل کی عہدے دار تھیں۔ تاہم انہیں زمینوں پر ناجائز قبضے اور منشیات فروخت کے الزام پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

ایس ایس پی غلام مرتضی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر کے کئی تھانوں میں ان کے خلاف منشیات اور زمین پر غیر قانونی قبضے کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب پی پی وومن ونگ کراچی ڈویژن کی صدر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ رحمانی کی جانب سے تبسم فاطمہ کے قتل پر غم اور دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
سیدہ شاہدہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ تبسم فاطمہ کو دہشت گردوں نے قتل کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube