Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

لکی مروت: بھائی کے ہاتھوں بہن و بھتیجی قتل،بہنوئی زخمی

SAMAA | and - Posted: Aug 7, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA | and
Posted: Aug 7, 2021 | Last Updated: 6 months ago

لکی مروت میں ایک شخص نے مبینیہ طور پر فائرنگ کر کے اپنی بہن اور بھتیجی کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے بائست خیل میں بھائی نے اپنی بہن کی فیملی پر فائرنگ کردی جس سے اس کی بہن اور 4 سالہ بھانجی کی جان چلی گئی جبکہ بہنوئی شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا۔
علاوہ ازیں کوہاٹ میں بھی ایک آتشیں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ کوہاٹ کے نواحی گاؤں جبڑ میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ فریقین کے درمیان یہ جھگڑا تعمیرات کے نتیجے میں راستے میں رکاوٹ کھڑی ہونے پر ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube