Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

ایبٹ آباد: کرونا کے باعث ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Doctor

فائل فوٹو: ڈاکٹر اخسان الحق

ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کے باعث ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا جس کے بعد خیبرپختونخوا میں جاں بحق ڈاکٹروں کی مجموعی تعداد 69 ہوگئی ہے۔

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق ڈاکٹر اخسان الحق گزشتہ تین دنوں سے ایوب میڈیکل کمپلیکس اسپتال ایبٹ اباد کے کرونا وارڈ میں داخل تھے جو رات میں انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر اخسان الحق ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل سروسز پتھالوجی تھے۔

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کرونا کے باعث جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں اور دیگر ہیلتھ ملازمین کی تعداد 107 ہوگئی ہے جس میں 69ڈاکٹرز ہیں۔

ڈاکٹر اخسان الحق کی نماز جنازہ آج انکے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube