Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

کراچی: بینک عملے نے گروی رکھوایا گیا سونا چوری کرلیا

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کراچی میں نجی بینک کے عملے نے لاکرز سے 79 کروڑ روپے قرض کے بدلے گروی رکھوائے گئے سونے کے زیورات لوٹ لئے۔

نجی بینک کی آڈٹ ٹیم جب سالانہ آڈٹ کیلئے ایسٹ زون میں گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں قائم برانچوں کے دورے پر پہنچی تو انہیں پتہ چلا کہ لاکرز میں رکھوایا گیا سونا غائب تھا۔

نجی بینک کی گلستان جوہر برانچ میں چوری کا مقدمہ شاہراہ فیصل پولیس اسٹیشن میں جبکہ گلشن اقبال برانچ میں چوری کا مقدمہ عزیز بھٹی پولیس اسٹیشن میں درج کرادیا گیا۔

شاہراہ فیصل تھانے میں جنرل منیجر ذوالفقار عابدی کی شکایت پر درج ایف آئی آر کے مطابق تین رکنی آڈٹ ٹیم 2 اگست کو گلستان جوہر میں واقع برانچ میں پہنچی۔

شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ ٹیم نے سونے کے 50 تھیلوں کو چیک کرنے کیلئے ان کی سیل کھولی، جس پر انہیں پتہ چلا کہ اس میں نقلی جیولری ہے۔

ذوالفقار عابدی کا کہنا ہے کہ آڈٹ ٹیم نے اس کے بعد سونے کے تمام 223 تھیلوں کو چیک کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ 150 تھیلوں سے سونا غائب ہے اور اسے جعلی زیورات سے تبدیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 28 صارفین نے سونا گروی رکھوا کر بینک سے 55 کروڑ روپے قرض لیا۔

نجی بینک نے سونے کی چوری میں برانچ منیجر فرح منصور، گولڈ فنانس ایگزیکٹو عدیل لطیف، ریلیشن شپ منیجر دانیال صفدر کلہار، ذوالفقار جونیجو اور دیگر افراد کو نامزد کیا ہے۔

عزیز بھٹی تھانے میں ڈپٹی منیجر ریحان احمد یوسفی کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق آڈٹ ٹیم نے گلشن اقبال برانچ کا دورہ 4 اگست کو کیا تھا، ٹیم نے جب سونے کے تھیلوں کی سیل کھولی تو وہاں سے اصل زیورات غائب تھے اور انہیں نقلی زیورات سے تبدیل کردیا گیا تھا۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ 11 صارفین نے بینک میں سونا گروی رکھوا کر اس کے بدلے 24 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا، بینک عملے نے سونا چرا کا بیگ میں جعلی زیورات رکھ دیئے۔

نجی بینک نے ایف آئی آر میں برانچ منیجر آغا منصور، آپریشن منیجر کامران، ریلشن شپ منیجر محمد سلیم اور گولڈ ریلشن شپ منیجر عدیل کو نامزد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سونے کی چوری میں ملوث خاتون سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube