Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

ساتھی طالبہ کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے پر طالبعلم گرفتار

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ہم جماعت طالبہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے کے کراچی میں واقع سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں تعینات سب انسپکٹر فرحان علی بلال کے مطابق شاہ فیصل کالونی کی رہائشی متاثرہ طالبہ نے تحریری شکایت میں بتایا کہ اس نے حال ہی میں اے لیول کا امتحان پاس کیا ہے۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ جب وہ او لیول میں تھی تو اس کی دوستی ملزم فہد سے ہوگئی۔ طالبہ کے مطابق ملزم نے دوستی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے ہر وقت ساتھ رہنے کا مطالبہ کیا اور انکار کرنے پر قابل اعتراض تصاویر مجھے اور میرے والدین کو بھیج دیں۔

ںاصرف یہ بلکہ ملزم نے سوشل میڈیا پر ایک جعلی اکاؤنٹ بنایا اور طالبہ کی تمام تصاویر اس اکاؤنٹ کے ذریعے وائرل کردیں اور جب اس سے سوال کیا گیا کہ وہ ایسا کیوں کررہا ہے؟، تو ملزم نے غلط بیانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکاؤنٹ اس کے دوست کا ہے اور اس کے دوست نے قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

سب انسپکٹر فرحان علی بلال نے بتایا کہ شکایت میں موجود موبائل نمبر کی تفصیلات حاصل کی گئیں جس سے پتہ چلا کہ نمبر ملزم کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور ملزم کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی ہے۔

بلال کے مطابق ملزم کے قبضے سے موبائل برآمد کرلیا گیا اور متاثرہ طالبہ اور ملزم کے موبائل فونز کی تکنیکی بنیادوں پر جانچ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کا وہ اکاؤنٹ جس سے قابل اعتراض تصاویر وائرل کی گئیں وہ ملزم فہد ہی استعمال کررہا تھا۔

سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے ملزم کیخلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کی دفعہ 20، 21، 24 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 اور 419 کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube