Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

اسلام آباد: مدرسے کے بچوں پر تشدد، قاری کیخلاف مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 6 months ago

اسلام آباد پولیس نے سیکٹر جی 7۔2 کی مسجد میں پڑھنے والے طلبہ پر تشدد کے الزام میں مدرسے کے قاری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کو سوشل میڈیا پر بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ تشدد کا واقعہ سیکٹر جی 7 ٹو کی مسجد کا ہے۔

آبپارہ پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) امتیاز احمد کی مدعیت میں مدرسے کے بچوں پر قاری کے تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق تشدد کرنیوالے شخص کی شناخت قاری مقصود احمد عباسی الخیری کی نام سے ہوئی ہے، جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 328۔اے کی دفعہ شامل کی گئی ہے، یہ قانون بچوں پر ظلم کے معاملات سے متعلق ہے، جس میں بدسلوکی، حملے، نامناسب رویئے و دیگر اقدامات شامل ہیں جو بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

اس قانون کے تحت جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانے کی الگ الگ اور دونوں سزائے سنائی جاسکتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube