Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

لاہور سے اغواء کی گئی خاتون کوہلو سے بازیاب

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 6 months ago

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے اغواء کی گئی خاتون کو بازیاب کرالیا، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

رسالدار لیویز شیر محمد کے مطابق تحصیل ماوند کے علاقے سونڈھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے اغواء کی گئی خاتون بازیاب کرالی گئی، اس دوران اغواء کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

رسالدار لیویز کے مطابق خاتون کے اغواء میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube