Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

لاہور ہائیکورٹ: آفیشلز، افسران کو فوری کرونا ویکسین لگوانےکی ہدایت

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 3 months ago
LHC

فوٹو: لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائیکورٹ نے کرونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر نئے ایس او پیز جاری کر دیے جس میں تمام آفیشلز اور افسران کو کرونا ویکسین فوری لگوانے کی ہدایات جاری کی گئی۔

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مراسلے کے مطابق ہائیکورٹ کے احاطے میں تمام ملازمین ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے سے پرہیز کریں گے جبکہ احاطے میں داخل ہونے والے تمام افراد کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔

ہائیکورٹ میں آنے والے تمام سائلین ماسک پہن کر احاطہ عدالت میں داخل ہوں۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ملازمین قومی مفاد میں اپنی سرگرمیاں محدود کریں گے اور ڈیوٹی کے بعد گھروں پر رہیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube