Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

اہم خبر:ملک میں کروناکیسزکی شرح8.18 فیصد ہوگئی

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو آن لائن

جمعہ 06 اگست کی چند اہم خبروں کا احوال۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح تیزی سے بڑھنے لگی، ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 67 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 4 ہزار745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 23ہزار 702 ہوگئیں۔

برطانوی حکومت نے نواز شریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کردی۔ مسلم ليگ نون کے قائد وزٹ ویزے پر برطانیہ میں ہيں اور ان کی برطانیہ میں 6 ماہ قیام کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019ء میں علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے، جس کیلئے انہوں نے وزٹ ویزا حاصل کیا تھا، جس کی میعاد 6 ماہ ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے۔ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات شیڈول کا حصہ ہوگی۔ عمران خان سیاسی امور سمیت ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس دوران وزیراعظم صوبائی کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

کراچی کو بالآخر نيا ايڈمنسٹريٹر مل گيا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خواہش پر مرتضیٰ وہاب کو ايڈمنسٹريٹر کراچی مقرر کرديا گیا، سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیپلزپارٹی حکومت میں پہلی بار سندھ کابینہ میں لاڑکانہ سے کوئی وزیر یامشیر شامل نہیں جبکہ سہیل انور سیال اور نثار کھوڑو بھی کابینہ سے باہر ہوگئے۔

کراچی ميں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقريب، پولیس کا گلستان جوہر بلاک 15 میں شادی ہال پر چھاپہ مار کرمنيجر سميت 2 افراد گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ہال سيل کرديا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ 18 سال بعد  پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دوران مہمان ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube