Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

حافظ آباد: نشے سے منع کرنے پرباپ کے ہاتھوں بیٹاقتل

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Aug 5, 2021 | Last Updated: 6 months ago

حافظ آباد ميں نشہ کرنے سے منع کرنے پر باپ نے بيٹے کو قتل کرديا، لاش کھيتوں ميں چھپا دی۔ پوليس نے لاش برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرليا۔

پولیس کے مطابق حافظ آباد میں ایک شخص نے اپنے بیٹے رب نواز کو صرف اتنی سی بات پر قتل کردیا کہ وہ اسے نشے سے روکتا تھا۔

تحقیقاتی افسر کے مطابق مقتول نے اپنے باپ کو نشہ چھوڑنے کا کہا، جس پر ملزم کو طیش آگیا اور اس نے اپنے بیٹے کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا اور لاش کھیتوں میں چھپادی۔

پولیس نے لاش برآمد کرلی، قاتل باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube