Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

ضلع کرم میں نظروں سےاوجھل جنت کاایک ٹکڑا

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مخمندے ٹاپ بھی دیگر حسین وادیوں سےکم نہیں

دلچسپ نظارے، بلند و بالا پہاڑ، اونچے درخت ، بادلوں کا شفیق لمس اور سحر انگیز وادیاں قدرت کا وہ عطیہ ہیں جن سے وطن عزیز مالا مال ہے۔

ضلع کرم میں بھی ایک ایسا علاقہ واقع ہے جو ناران، کاغان، سوات، کمراٹ و دیگر جنت نظر وادیوں سے کسی طرح کم نہیں۔ یہ مخمندے ٹاپ ہے جو سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر کوہ سفید کے دامن میں واقع ہے اور سارا سال خوشگوار ٹھنڈک بکھیرتا رہتا ہے۔

تمام تر خوبیوں کے باوجود یہ علاقہ سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہی ہے تاہم یہاں پہنچ جانے والا اس کے حسین مناظر کے سحر میں کھو سا جاتا ہے۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ حکومت یہاں تک رسائی کو مزید سہل بنائے تاکہ یہ سحر انگیز علاقہ بھی سیاحت کے بہترین و معروف مقامات میں سے ایک بن سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube