Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 بھائی جاں بحق

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago

جاں بحق بھائیوں کی 4 بہنیں بھی ہیں

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 بھائی جان بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بروز جمعرات 5 اگست کو نیو کراچی سیکٹر 11 جے کے قریب سندھ گورنمنٹ اسکول کے پاس پیش آیا، جب موٹر کاٹرے ہوئے موٹر سائیکل کو پانی کے ٹینکر نے روند ڈالا، جس سے دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق بھائیوں کی شناخت 15 سالہ حمزہ اور 8 سالہ بلال کے ناموں سے کی گئی ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق دونوں بھائی صبح گھر والوں کیلئے ناشتہ لینے نکلے تھے۔ جاں بحق دونوں بھائیوں کی 4 بہنیں ہیں۔

واقعہ کے فوراً بعد ہی اہل علاقہ نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ واقعہ کے مقدمے سے متعلق تدفین کے بعد سوچیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube