Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

اندرونِ ملک پروازوں ميں کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
PIA. UAE, FLIGHT OPERATION

فوٹو: اے ایف پی

ملک ميں کرونا کيسز ميں اضافے کے پيش نظر سول ايوی ايشن نے اندرون ملک پروازوں ميں کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی ہے۔

اندرون ملک پروازوں پر13 روز بعد دوبارہ کھانا فراہم کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ پابندی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے این سی او سی کی ہدایات پر لگائی ہے۔

سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ پابندی کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر عائد کی گئی۔

سول ایوی ایشن نے21جولائی کو پابندی ہٹائی تھی اور4اگست کو نافذ کردی ہے۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ايئرلائنز کو پابندی سے متعلق مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube