Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

حیدرآباد:دریائےسندھ میں ڈوب کر4 نوجوان جاں بحق

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago

لطیف آباد نمبر 12 کے رہائشی تھے

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے۔

حیدرآباد میں دریائے سندھ کی ڈاؤن اسٹریم میں کوہسار کے مقام پر نہانے کيلئے جانے والے 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ان میں سے 2 سگے بھائی تھے۔ مرنے والوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق 19 سالہ متین اور 15 سالہ اویس خالد شامل ہیں۔ مرنے والے بھائیوں کی شناخت  16 سالہ حمزہ اور 14 سالہ عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ نوجوان لطیف آباد نمبر 12 کے رہائشی تھے۔ یہ واقعہ بدھ کی شام کو پیش آیا اور ان کی لاشیں ریسکیو اداروں کو جمعرات کی صبح دریا سے ملی ہیں۔ میتوں کو ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے۔علاقہ مکينوں کا کہنا ہے حکومت ايسے مقامات پر حفاظتی انتظامات يقينی بنائے تاکہ قيمتی جانوں کا ضياع نہ ہوسکے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube