Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

سندھ حکومت کایوٹرن، ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے کراچی کے تین اضلاع کیلئے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز کراچی کے 3 اضلاع غربی، وسطی اور کورنگی میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن نمبر ایس ایل جی ڈی/ایس ایل جی بی/ایس ای سی وائے/2021/191، تاریخ 03-08-2021 جاری کیا تھا۔

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے گزشتہ روز جاری کئے گئے نوٹیفکیشن سے فوری طور پر دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرز کا اضافی چارج کراچی کے ضلعی ڈپٹی کمشنرز سے واپس لیا جارہا ہے۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کورنگی کیلئے سید محمد علی زیدی، وسطی میں محمد فہیم خان اور غربی کیلئے نازش رضا زیدی کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا تھا۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان تینوں اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج واپس ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا گیا ہے۔

اگست 2020ء میں بلدیاتی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد سندھ حکومت نے میونسپل کارپوریشنز کو ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کا چارج ایڈمنسٹرز کو دینے سے متعلق نوٹیفکیشن 24 گھنٹوں کے اندر ہی واپس لیتے ہوئے اختیارات واپس ڈپٹی کمشنرز کو دیدیئے گئے۔

وجوہات کیا ہیں؟

سندھ حکومت کے ذرائع نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ یہ فیصلہ عجلت میں کیا گیا تھا جس میں پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت بشمول وزیراعلیٰ سندھ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نوٹیفکیشن سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سیکریٹری ضمیر عباسی نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر جاری کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موجودہ میونسپل کارپوریشنز کے نظام میں تبدیلی پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ اس فیصلے کو فوری واپس لیا جانا چاہئے۔

سندھ حکومت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے کمشنریٹ نظام کی حامی رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ میونسپل کارپوریشنز کو بھی ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے چلانا پسند کرتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube