Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

اسلام آباد میں نوجوان جوڑے کا نامناسب فوٹوشوٹ، مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

News-in-Brief-Urdu

تھانہ کورال میں ایک شہری راشد ملک کی درخواست پر اسلام آباد میں قائداعظم کی تصویر کے سامنے لڑکے اور لڑکی کے نامناسب لباس میں فوٹو شوٹ اور ڈانس کے واقعے کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

شہری کا مؤقف ہے کہ مقدس و تاریخی مقامات اور شخصیات کی تصاویر کے تقدس کی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے، اسلام آباد کے کورال چوک پر قائد اعظم کی تصویر پر برہنہ لڑکے اور لڑکی کا ناچ اور تصاویر بنانا ہمارے عظیم قائد محمد علی جناح کی عزت کی پامالی ہے، اس واقعے سے پاکستان کے ہر شہری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مزید جانیے: قائداعظم کی تصویر کےسامنے غیر مناسب فوٹو شوٹ پر تنقید

شہری نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ ان وائرل تصاویر کا فارنزک ٹیسٹ کرایا جائے اور اگر حقیقت میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے تو اس پر ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور متعلقہ افراد کیخلاف،تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاک کے ذریعے موصول ہونیوالے درخواست کی بنیاد پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 294 (فحش کام اور گانے) کے تحت مذکورہ واقعے کا مقدمہ (689/21) درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسٹاگرام کے ایک اکاؤنٹ مسٹیکل شاعری کے پیج پر اپلوڈ کی گئی تھیں، تاہم سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد یہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا گیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایڈمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا، لوگ ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کے بعد یہ پیج ڈیلیٹ کردیا گیا‘۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube