Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کراچی: منی ایکسچینج کی گاڑی لوٹ لی گئی، 2افرادجاں بحق

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ملزمان نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس

کراچی کے علاقے بفر زون ميں منی ايکسچينج کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ايک زخمی ہوگيا، ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کراچے کے علاقے بفر زون میں 3 موٹر سائيکلوں پر سوار 6 ڈاکوؤں نے منی ایکسچینج کی گاڑی لوٹ لی،  ملزمان نقدی چھين کر فرار ہوگئے، فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کتنی رقم لوٹی گئی ہے۔

ضلع وسطی کے ایس ایس پی غلام مرتضیٰ تبسم نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ گیلکسی منی ایکسچینج کی ہائی روف بینک سے کیش لے کر جارہی تھی جب مسلح ملزمان نے اسے ڈی سی سینٹرل کے آفس کے قریب روکا۔

پولیس افسر کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منی ایکسچینج کے تین ملازمین بشمول ڈرائیور زخمی ہوئے، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک زخمی کی حالت تشویشناک قرار دی۔

البتہ چھیپا فاؤنڈیشن حکام کے مطابق دو زخمی اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئے تاہم تیسرے زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق منی ایکسچینج کے گارڈز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی مبینہ ڈاکو کی شناخت امتیاز کے نام سے ہوئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube