Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

کراچی میں مزید 2 موبائل ویکسین سینٹرز فعال ہوگئے

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کراچی: ویکسین سینٹر کے اندر کا ایک منظر

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلئے مزید 2 موبائل ویکسین سینٹرز کو فعال کردیا گیا ہے۔

سندھ بالخصوص کراچی میں عالمی وبا کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور چوتھی لہر میں شدت آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام میں کرونا ویکسین کا شعور اجاگر کرنے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلئے مزید 2 موبائل ویکسین سینٹر کو لانچ کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ جنوب کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے 2 ویکسین سینٹرز پر عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے ان موبائل سینٹرز کا رخ کر رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ جنوبی نے فورم مال کے قریب اور لیاری کے علاقے چاکیواڑہ فٹ بال گراؤنڈ میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ جنوب کے مطابق موبائل ویکسین سینٹرز کی بدولت وہ افراد جو گھر سے دور ویکسین سینٹر تک نہیں جا سکتے وہ اس سے مستفید ہوسکیں گے، جب کہ ان موبائل سینٹرز سے ایکسپو ویکسین کیلئے عوام کے رش سے بھی بچا جا سکے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube