Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Earthquake

فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بروز بدھ 4 اگست کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ضلع مالا کنڈ، چترال، مردان، صوابی، ٹانک، کوہاٹ اور گرد و نواح سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 159 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی علاقے تھے۔

پی ڈی ایم کے مطابق کنڑول روم کو زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube