Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

دوسری بیوی نےنام بدل کرشوہرکےخلاف ریپ کا مقدمہ کردیا

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ بیوی کی مدعیت میں شوہر کیخلاف ریپ کے مقدمے پر ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔

بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سہیل ناصر نے عابد حسین کی درخواست پر سماعت کی۔عابد کے وکیل میاں داؤد نے بتایا کہ درخواست گزار کیخلاف ان کی دوسری بیوی نے لڑائی اورجھگڑے پر ریپ کا مقدمہ درج کرایا ہے جو بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے دوسری شادی کی جو رجسٹرڈ بھی ہےاور ان کی دوسری شادی  سے 2 سالہ بیٹی بھی ہے۔تاہم اختلافات پیدا ہونے پر بیوی نے اپنا نام تبدیل کرکے ریپ کا مقدمہ درج کرا دیا۔

درخواست گزار کے مطابق  تفتیشی اور مدعیہ پر جرح کے دوران بیانات اور ثبوتوں میں واضح تضادات سامنے آئے ہیں لہذا عدالت ٹراٸل روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو مقدمے کا فیصلہ سنانے سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔مدعیہ کے مطابق اسے 5 سال کی عمر میں داتا دربار سے اٹھا کر ملزم گھر لے آیا تھا اورجب وہ 20 سال کی ہوٸی تو ملزم اس کی شادی کروانے کے لیے کشمیر جانے کے بہانےاپنے گھر سے لے گیا اور ایک جگہ قید کرکے ریپ کرتا رہا جس سے اس کی بیٹی بھی پیدا ہوٸی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube