Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

سندھ میں تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ 8 اگست کو کیا جائیگا،سعید غنی

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

وزیر تعلیم سندھ سیعد غنی کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا وائرس کی صورت حال تسلی بخش نہیں۔ اسکولوں کو کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ 8 اگست کو کیا جائے گا۔

چاروں وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس آج بروز بدھ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر اور بڑھتے کیسز سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں کرونا وائرس کی صورت حال بہتر ہونے پر بقیہ امتحانات لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال کراچی سمیت صوبے بھر میں عالمی وبا کرونا وائرس کی صورت حال تسلی بخش نہیں ہے۔ 8 اگست کے بعد صورت حال کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ اور بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہم تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ 8 اگست کے روز کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس دوبارہ ہوگا، جس میں صورت حال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube