Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

متحدہ کاکراچی اور حیدرآباد کو آفت زدہ قرار دینے کامطالبہ

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 6 months ago

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی اور حيدرآباد کو آفت زدہ قرار دينے اور دکانيں 24 گھنٹے کھولنے کا مطالبہ کرديا۔ کہتے ہیں کہ جس روز لاک ڈاؤن کی بات ہوتی ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں جشن کا سماں ہوتا ہے۔ ايم کيو ايم نے پابنديوں کی آڑ ميں سرکاری بھتہ خوری کا الزام لگاديا۔ عامر خان بولے قائد آباد سے سارا شہر کھلا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدر آباد کو آفت زدہ قرار دینے اور دکانیں 24 گھنٹے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پابندیوں کی آڑ میں سرکاری بھتہ خوری کا الزام لگادیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی بات پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں جشن کا سماں ہوتا ہے،

ايک کيو ايم رہنماؤں نے بہادرآباد مرکز ميں تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی، جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے تاجروں کا ٹيکس معاف کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم فیصلہ کریں کراچی کھول دیا جائے تو ہم کھلوالیں گے۔

عامر خان نے سندھ ميں لاک ڈاؤن کے فيصلے کو مذاق قرار ديا۔ وہ بولے کہ قائد آباد سے آگے سارا شہر کھلا ہے۔

ايم کيو ايم پاکستان کے رہنماؤں کا مزيد کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اپنی نااہلی سے کراچی کو کھنڈرات میں بدل دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube