Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

کراچی لاک ڈاؤن: نادرا دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے تمام دفاتر معمول کے مطابق آپریشنل ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قائم نادرا میگا سینٹر کے انچارج عبداللہ احمد شیخ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی نادرا ملازمین اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

عبد اللہ احمد کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران نادرا این سی او سی کی متعین کردہ گائیڈ لائن اور ایس او پیز کے تحت کام جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کے مطابق جولائی 31 سے 8 اگست تک کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، تاہم اس دوران نادرا دفاتر وفاق اور این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

عبداللہ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ نادر دفاتر کیلئے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، تاہم میگا سینٹر ڈیفنس، ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ ایریا میں قائم نادرا دفاتر 24 گھنٹے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انچارج کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران نادرا آنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث صورت حال تبدیل ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا آنے والے افراد میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے، جو آئن لائن ویکسن سرٹیفیکیٹ کی سہولت ہونے کے باوجود نادرا دفاتر سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube