Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

پاکستانی طلبہ کو بھی کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو : آن لائن

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں 16 سال سے زائد عمر کے تمام طلبہ بھی اب کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگواسکیں گے۔ طالبعلموں کو ماڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ایسے طلبہ جو یونیورسٹی اور کالجز میں پڑھ رہے ہیں ان کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دیدی گئی ہے، ماڈرنا ویکسین حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کو بھی لگائی جائے گی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جو افراد ماڈرنا ویکسین نہیں لگواسکیں گے، وہ درج ذیل ہیں۔

۔* اگر آپ کو سنجیدہ نوعیت کی الرجی ہے یا فوری طور پر الرجک ری ایکشن ہوتا ہے۔

۔* ایسے افراد جنہیں پہلی ڈوز کے دوران نان۔انافیلیٹک الرجک ری ایکشن ہوا یا انہیں ہیلتھ پروفیشنل (اسپیشلسٹ) کے جائزے اور تجویز کے بغیر دوسری ڈوز نہیں لینی چاہئے۔

۔* ایسے افراد جنہیں حال ہی میں معمولی نوعیت کا کرونا ہوا ہو وہ اپنا قرنطینہ کا دورانیہ مکمل کرکے ویکسین لے سکتے ہیں۔

۔* وہ لوگ جنہیں شدید نوعیت کا کرونا ہوا ہو وہ حالت مستحکم ہونے پر ویکسین لے سکتے ہیں۔

یہ پیشرفت ملک بھر خاص طور پر سندھ اور پنجاب میں کووڈ۔19 کے کیسز میں اضافے کے دوران سامنے آئی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان انفیکشن کی چوتھی لہر میں داخل ہوچکا ہے۔

مزید جانیے: پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کا ریکارڈ قائم

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے آج ہی اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ پاکستان نے ایک دن میں ریکارڈ 10 لاکھ ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرلیا، سب سے زیادہ افراد کو اسلام آباد میں ویکسین لگائی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 ہزار 582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 67 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube