Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

لاہور: خاتون کو ہراساں کرنیوالا موٹر سائیکل سوار گرفتار

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Harassment

لاہور میں خاتون کو گلی میں ہراساں کرنیوالے موٹرسائیکل سوار کو پولیس نے ڈھونڈ کر گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق 31 جولائی کی دوپہر نشتر کالونی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے راہ گیر خاتون کو ہراساں کیا، واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی تھی۔

پولیس کے مطابق کئی روز کی محنت کے بعد خاتون کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو ڈھونڈ کر گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسامہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube