Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

بی4یو فراڈ: نیب نے سیف الرحمان کاوارنٹ گرفتاری جاری کردیا

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے رقوم بٹورنے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بی 4 یو کے مالک ملزم سیف الرحمان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ نیب نے ملزم کا وارنٹ گرفتاری جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر میگا فراڈ بی 4 یو کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران نیب تفتیشی افسر جمیل الرحمن اصل ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنی پر 4 ارب روپے کا جرمانہ عائد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ کیس ہے کہ یہ نیب کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے، جس میں سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے 11 ارب روپے اکٹھے کئے گئے، نہ ہی ان کا کوئی فزیکل بزنس ہے نہ ہی اسٹیٹ بینک ریگولیشن کے تحت لائسنس ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ نیب نے ملزم سیف الرحمان کا وارنٹ گرفتاری جاری کردیا ہے۔

نیب کی استدعا کے برعکس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم سیف الرحمان نیازی کی عبوری ضمانت میں 11 اگست تک توسیع کردی۔ بی 4 یو کے مالک کی گرفتاری ہوگی یا نہیں فیصلہ 11 اگست کو حتمی دلائل کے بعد ہوگا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جرمانے کے آرڈر بھی طلب کرلئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube