Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

ٹھٹھہ: پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کوباپ نے قتل کردیا

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

News-in-Brief-Urdu

ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو باپ نے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ میں پیر کی رات ایک شخص نے پسند کی شادی کرکے دو ماہ بعد اپنے گھر واپس آنیوالی بیٹی کو تشدد کے بعد جھیل میں ڈبو کر قتل کردیا، واقعے میں ملزم کا تین دیگر افراد نے بھی ساتھ دیا۔

مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی دو ماہ بعد اپنے گھر گئی تھی، اسے پسند کی شادی کرنے پر دھکے دے کر گھر سے نکال دیا گیا تھا، مقتولہ کے والد اس پر شدید غصہ تھے، تاہم انہوں نے اسے چند روز قبل فون کیا اور ملنے کیلئے بلایا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بینظیر لاکھو نے دو ماہ قبل رجب انڑ نامی شخص نے پسند کی شادی کی تھی۔

تحقیقاتی پولیس افسر کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم حمزہ لاکھو نے اپنے خاندان کے دیگر 3 افراد کے ساتھ مل کر لڑکی پر حملہ کیا، جس کے بعد اسے جھیل میں ڈبو کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاکھو کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں ملزم کے تین ساتھیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube