Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

ملتان:آم کو1 سال تک محفوظ بنانےکےڈرائی پلانٹ نےکام شروع کردیا

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 6 months ago

ملتان کی زرعی یونیورسٹی میں مینگو ڈرائی پلانٹ کا افتتاح کردیاگیا ہے۔

ملتان کے مینگو ڈرائی پلانٹ سے آم کو خشک کرکے ایک سال کے لیے محفوظ بنایا جاسکے گا اور نت نئے فوڈ آئٹم بنانے میں مدد ملے گی۔

چیرمین فوڈ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر زبیرنے بتایا کہ اگر آم سے نمی والے حصے کو نکال لیا جائےتو زیادہ دیر تک اس کو استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

زرعی ماہرین کے مطابق اس پلانٹ کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ملتان کے آم کو نئے انداز میں پیش کیا جاسکے گا۔

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی راؤ آصف نے بتایا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ کو دیکھ کر زیادہ منافع کمانے کی مختلف ٹیکنیکس دیکھ رہے ہیں۔ زرعی یونیورسٹی کے طلباء بھی مینگو ڈرائی پلانٹ سے عملی طور پر نئی چیزیں سیکھ رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube