Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:سابق چیئرمین سی ڈی اےکےجسمانی ریمانڈ میں توسیع

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago
NAB Rawalpindi new

فوٹو: آن لائن

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری کی مبینہ فرنٹ کمپنی پارک لین کو غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

منگل 3اگست کو ملزم فرخند اقبال کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر نیب کی جانب سے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے نیب کی استدعا پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے فرخند اقبال کو 12اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس: سابق چیئرمین سی ڈی اے گرفتار

فرخند اقبال پر پارک لین کو 118 کنال اراضی کی الاٹنمنٹ کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق فرخند اقبال نے 2012 میں غیر قانونی الاٹمنٹ کی اور جانتے ہوئے کہ سرکاری زمین ہے پھر بھی بدنیتی سے غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی۔

غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق ممبر سی ڈی اے میاں وحید الدین اور نائب تحصیلدار محمد اقبال بھی گرفتار ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube