Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

لاہور سے لاپتہ چاروں بچیاں ساہیوال سے بازیاب، 6افراد زیرحراست

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بچیاں 30جولائی کی رات لاپتہ ہوئی تھیں

لاہور سے لاپتہ ہونے والی چار بچیوں کو پولیس نے ساہیوال سے بازیاب کرا لیا جبکہ رکشہ ڈرائیور قاسم اور دو خوتین سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 30جولائی کو رات ساڑھے 8بجے ہنجروال کے علاقے سے 4 بچیاں گھر سے نکلی تھی جس کے بعد لاپتہ ہوگئیں۔ پولیس نے ایک بچی کے موبائل کو ٹریس کیا جس پر معلوم ہوا کہ بچیاں ساہیوال میں موجود ہیں۔

لاہور پولیس نے ساہیوال پولس سے رابطہ کیا جس پر مقامی پولیس بچیوں کی جگہ پر پہنچی جہاں رکشہ ڈرائیور قاسم نے خود کو بچیوں کا رشتے دار بتایا تاہم ساہیوال پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے بچیوں کو بازیاب کرا لیا۔

ساہیوال پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کی نشاندہی پر مزید پانچ افراد کو حراست میں لے لیا جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

بچیوں کو لینے کے لیے لاہور پولیس ساہیوال روانہ ہوگئی ہے۔ بچیوں کی واپسی اور انکے بیانات کے بعد ہی اصل کہانی سامنے آسکے گی۔

واضح رہے کہ بچیوں کے گھر واپس نہ آنے پر دو بہنوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے آغاز میں محلہ دار نوجوان کو حراست میں لیا تھا جسے تاحال رہا نہیں کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاپتہ بچیوں کی جلد بازیابی کے احکامات جاری کیے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube