Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

ہاؤسنگ فراڈ میں ایک ارب 8کروڑ روپےکی پلی بارگین منظور

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
NAB online

فوٹو: آن لائن

نیب راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ میں ایک ارب 8کروڑ روپے کی پلی بارگین منظور کرلی۔

جج محمد بشیر نے پلی بارگین توثیق کے لیے دائر نیب کی درخواست منظور کی۔ تفتیشی افسر سلمان اکبر 4 ملزمان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

پلی بارگین جنید اصغر، بازید اصغر، محمد نعیم اور فاروق انصاری نے کی۔

ملزمان نے عدالت میں بیان دیا کہ مرضی سے پلی بارگین کر رہے ہیں اور نااہلی سمیت پلی بارگین کے نتائج سے بھی واقف ہیں۔

نیب راولپنڈی نے ملزمان کے خلاف 2011 سے ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔ ملزمان پر جعلی سوسائٹی کے مختلف فیز بنا کر عوام کو لوٹنے کا الزام تھا۔

ملزمان نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی کے لیے درخواست بھی نہیں دی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube