Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

سعودی عرب سے رہائی پانے والے 28قیدی پاکستان پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Pakistani prisoner

فائل فوٹو

سعودی عرب سے رہائی پانے والے 28 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے جس میں سے 19 قیدی سرکاری اخراجات اور 9 ذاتی سفری خرچ پر لاہور پہنچے۔

سعودی عرب سے رہائی پانے والے 19 میں سے 7 قیدیوں حیات اللہ، زاہد خان، رحیم اللہ، عمران خان، غلام خان، محمد اسماعیل اور عبیداللہ کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔

رہائی پانے والے ستراج خان کا تعلق لوئر دیر، محمد زبیر کا تعلق سیالکوٹ، رحمت شاہ اور شبیر شاہ کا تعلق سوات، ارہب حسین کا تعلق کرم ایجنسی، صفداللہ باچا اور نہار احمد کا تعلق چار سدہ، اکرام اللہ شاہ کا تعلق ہنگو، عزت خان کا تعلق مردان، سید محمد کا تعلق پشاور، آصف رضا کا تعلق ایبٹ آباد جبکہ غلام مرتضی کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

ایئر پورٹ پر قیدیوں کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور کرونا ٹیسٹ منفی ہونے کے بعد قیدیوں کو گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

قیدیوں کا کہنا تھا کہ لاہور حکومت کے شکر گراز ہیں کہ انہوں نے ہماری رہائی کے لیے ہر مکمن اقدامات کیے۔ وطن واپس آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے حکومت اور عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے جرمانے بھی ادا کیے۔

پی ٹی آئی کے فرخ حبیب اور اعجاز چوہدری کی جانب سے بیرون ملک قید سے رہائی پانے والے قیدیوں کو خوش آمدید کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یہاں پاکستانی قیدیوں کے استقبال کے لیے آیا ہوں۔ اس سے قبل 62 اور آج 28 لوگ وطن واپس آئے ہیں۔

سعودی حکومت کے بھی شکر گزار ہیں۔ ان پاکستانیوں کو عمران خان کی کاوشوں کی وجہ سے اپنے پیاروں سے ملنے کا موقع ملا ہے، گلف میں مسائل زیادہ ہیں اس لیے حکومت پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube