Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

گلگت بلتستان میں سیاحوں کی آمد پر پابندی

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago

گلگتان بلتستان حکومت نے فوری طور پر خطے میں سیاحوں کی آمد پر پابندی لگادی۔

استور دیامر ڈویژن کے کمشنر دلدار احمد ملک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران سیکڑوں سیاح بابو سر ٹاپ اور قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گھنٹوں سڑکوں پر پھنسے رہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کی حفاظت کی خاطر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مون سون بارشوں کے اختتام تک سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بابو سر اور تھور چیک پوسٹ پر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہ دی جائے، خلاف ورزی کرنیوالوں کو سزا دی جائے گی۔

لوگوں کی بڑی تعداد گرمیوں کی چھٹیاں پہاڑوں پر گزارنے کیلئے شمالی علاقوں میں جاتے ہیں تاہم مون سون بارشوں نے گلگت بلتستان کے مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے صورتحال مشکل بنادی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرپرسن نے اتوار کو سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خطے میں رواں سال 60 سے 70 فیصد اضافی بارشیں متوقع ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube