Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

کروناکیسز میں اضافہ، انڈورڈائننگ بند، مارکیٹوں کا وقت 8بجے مقرر

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago

آؤٹ ڈائننگ کی رات10بجے تک اجازت، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ اور ایس او پیر میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بازار رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، ریسٹورانٹس میں انڈور ڈائننگ بند، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی سہولت رات 10 بجے تک ہوگی۔

این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کرونا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، وباء کے پھيلاؤ ميں ايک ہفتے ميں اضافہ ہوگيا ہے، لوگوں کی صحت کے ساتھ ان کے روزگار کا بھی سوچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرونا کی 3 لہروں کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے، اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ہم موجودہ لہر پر بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن سے قابو پاسکتے ہیں۔

اسد عمر نے بتایا کہ ملک ميں کل سے بازار رات 8 بجے تک کھليں گے، انڈور ڈائننگ بند کی جارہی ہے، آوٹ ڈور ڈائننگ کی سہولت 10 بجے تک کردی گئی ہے، دفاترميں 50 فيصد حاضری ہوگی، ملک ميں ہفتے ميں 2 دن سيف ڈے (تمام کاروبار بند) ہوں گے، پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی 50 فیصد مسافروں کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی اور حيدرآباد ميں 8 تاريخ تک بندش ہے۔

ملک کی صورتحال

کرونا کی چوتھی لہر کے دوران صورت حال سنگين ہوتی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 858 نئے کيسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں 70 فیصد ڈیلٹا ویرینٹ کے ہیں، اس دوران 40 اموات بھی ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 20، پنجاب میں 8، خیبرپختونخوا میں 6 اموات ہوئیں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 3، 3 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 426 ہوگئی۔

گزشتہ روز مثبت کیسز کی مجموعی شرح 8.61  فیصد ریکارڈ کی گئی، جس میں سب سے زیادہ شرح اسلام آباد میں 12.8 فیصد رہی، راولپنڈی میں شرح 12.1، پشاور 8، کوئٹہ 7.26 اور لاہور میں 5.4 فیصد تک پہنچ گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube