Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

پنجاب:اسپتالوں،تعلیمی اداروں سے نوازشریف کانام ہٹانےکی درخواست مسترد

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے اسپتالوں، تعلیمی اور رفاحی اداروں سے نواز شریف کا نام ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسپتالوں، تعلیمی اور رفاحی اداروں سے نواز شریف کا نام ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس کو عدالت نے اعتراض لگا کر نمٹادیا۔

ہائیکورٹ آفس نے اعتراض کیا کہ عدالتی تعطیلات کے دوران صرف ہنگامی نوعیت کی درخواستوں پر سماعت ہوسکتی ہے۔ درخواست ہنگامی نوعیت کی نہیں ہے اس لیے تعطیلات میں اس پر سماعت نہیں ہوسکتی۔

درخواست مقامی شہری رضا نے تین روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نوازشریف کرپشن کے الزامات پر سزا یافتہ، عدالتی اشتہاری اور نااہل ہیں جبکہ نواز شریف نے قومی سلامتی اداروں کے خلاف بات اور ممبی حملوں کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا۔ نواز شریف نے را کے ایجنٹ افغان سیکیورٹی ایڈوائزر سے بھی ملاقات کی۔

شہری رضا نے وکیل کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube