Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

لاہور میں مزدور لوہے کی بھٹی میں گرکر جاں بحق

SAMAA | - Posted: Aug 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی

لاہور کے علاقے مناواں میں مومن پورہ روڈ پر واقع اسٹیل مل کی بھٹی میں لوہا پگلاتے ایک مزدور گر کر جاں بحق ہوگیا۔

تیس سالہ مزدور ظہیر عباس بھٹی میں اسکریپ ڈالنے گيا اور ٹرالی سميت خود بھی فرنس ميں جا گرا۔ ظہیر کے ساتھی اسے بچانے کے لیے آگے تو بڑھے مگر تيز آگ کی وجہ سے کچھ نہ کر سکے۔

مالک اسٹیل مل کو تالا لگا کر فرار ہوگیا۔ 28جولائی کو پيش آنے والے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹيج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس اور لیبر ڈيپارٹمنٹ حرکت میں آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے سرگودھا کے رہائشی ظہیر کے لواحقین  قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزدور ٹرالی لے کر بھٹی کی جانب جاتا ہے مگر حفاظتی حد نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس ميں گر جاتا ہے۔

وزيراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس ليتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube