Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

فیصل آباد: بچیوں کیساتھ ریپ کی کوشش، امام مسجد گرفتار

SAMAA | - Posted: Aug 1, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 1, 2021 | Last Updated: 3 months ago

FSD accused

فیصل آباد کے چک نمبر 59 ج ب میں دو بچیوں کے ساتھ ریپ کی کوشش کرنے پر پولیس نے مسجد کے امام کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ مسجد کا امام بچیوں کے ساتھ ریپ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پولیس نے وائرل ویڈیو کی تحقیقات کی اور علاقے میں قائم مسجد ربیع بن کعب پہنچی جہاں اہلہ علاقہ نے ملزم کی شناخت محمد زاہد کے نام سے کی جوکہ مسجد کا امام ہے۔

پولیس انسپکٹر عبدالحمید کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ ساندل بار میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق ملزم نے ریپ کرنے کی کوشش اور مسجد کا تقدس پامال کیا جس پر دفعہ 376، 511 اور 295 لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان بدنامی کی وجہ سے کیس کو آگے بڑھانا نہیں چاہتا جبکہ بچیوں کی جانب سے کوئی بیان بھی نہیں دیا گیا۔

سی پی او فیصل آباد کے مطابق پولیس اپنی مدعیت میں کیس کو میرٹ پر آگے بڑھائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube