Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

مون سون کا تیسرا اسپل 3 اگست تک جاری رہیگا،این ڈی ایم اے

SAMAA | - Posted: Aug 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مون سون کا تیسرا اسپل جاری ہے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کا کہنا ہے اس سال ساٹھ سے ستر فیصد زیادہ بارش ہو رہی ہے۔ یہ تیسرا اسپل 3 اگست تک جاری رہے گا۔

سما سے خصوصی گفتگو میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کہا کہ مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل جاری ہے، یہ اسپیل 31 جولائی سے 3 اگست تک جاری رہے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں معمول سے زیادہ 60 سے 70 فیصد بارشیں ہوئیں، زیادہ بارشوں سے قراقرم ہائی وے کے بعض حصوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ بارشوں سے رابطہ سڑکوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے، ابھی تک 26 خاندانوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل گلگت کے ایک نالے میں طغیانی آنے کے بعد ایف سی جی بی کے دستوں نے ریسکیو آپریشن کیا۔ متاثرہ علاقوں میں روٹس کھول دیئے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube