Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

پی ڈی ایم کا کراچی میں 13 اگست کا جلسہ مؤخر

SAMAA | - Posted: Aug 1, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 1, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے کراچی میں 13 اگست کو ہونے والے جلسے کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جلسہ مؤخر کیا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کراچی میں جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 2632 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جب کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مختصر لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جو افراد ویکسن نہیں لگوائیں گے، ان کو تنخواہ جاری نہیں کی جائے گی، جب کہ موبائل سمز بھی بند کردی جائیں گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ جلسے سے متعلق اعلان میں رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے 13 اگست کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں نواز شریف کے ممکنہ طور پر وطن واپسی کا اعلان متوقع ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube