Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

راجن پور:مسافروین میں آگ لگنےکاواقعہ، جاں بحق افرادکی تعداد 8ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago

واقعے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے

راجن پور میں روجھان انڈس ہائی وے میراں پور ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق راجن پور میں میراں پور ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر وین میں گیس سلنڈر کی وجہ سے آگ لگی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6خواتین اور دو بچے شامل ہیں جبکہ 6افراد زخمی ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تین بچوں سمیت 4 افراد موقع پر جبکہ ایک 16 سالہ لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

گزشتہ روز ایم ایس ڈی ایچ کیو کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 5 مریض لائے گئے تھے جس میں سے ایک لڑکی 90 فیصد جھلسنے سے انتقال کرگئی جبکہ اس کی بہن 40 فیصد جھلس گئی تھی، جسے ملتان ریفر کردیا گیا ہے، ایک بچہ معمولی زخمی ہے جبکہ دو افراد کی حالت مستحکم ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیو نے جیسے ہی سگریٹ جلائی ہائی ایس میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر ڈرائیور اپنے 3 ساتھیوں سمیت دوسری ہائی ایس میں سوار ہوکر موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 2 بہن بھائی 13 سالہ ساجدہ اور 21 سالہ نوید بھی شامل ہیں۔

پولیس نے ہائی ایس ڈرائیور کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ڈی پی او روجھان چوہدری فیاض الحق کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube